🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ساری مخلوق اللہ کا کنبہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 196
الخلق كلهم عيال الله و احبهم اليه انفعهم لعياله
”ساری مخلوق اللہ کا کنبہ ہے اور ان میں اللہ کا سب سے محبوب وہ ہے جو اس کے کنبے کے لئے سب سے زیادہ نفع مند ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 196]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سیوطی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [الدرر المنتثرة فى الأحاديث المشتهرة ص: 10]
امام زرکشی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں یوسف بن عطیہ راوی متروک ہے۔ [اللآلي المنثورة فى الأحاديث المشهورة ص: 195]
امام ہیثمی رحمہ الله نے بھی اسی راوی کو متروک کہا ہے۔ [مجمع الزوائد 191/8]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 1900]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 196 in Urdu