🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

درود پڑھنے والے کی آواز نبی صلی اللہ علیہ وسلم سنتے ہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 214
اكثروا الصلاة على يوم الجمعة فانه يوم مشهود تشهده الملائكة، ليس من عبد يصلي على الا بلغنى صوته حيث كان قلنا و بعد و فاتك قال و بعد و فاتي ان الله حرم على الارض ان تاكل اجساد الانبياء
”جمعہ کے روز مجھ پر کثرت سے درود پڑھا کرو۔ یہ ایسا دن ہے جس میں فرشتے حاضر ہوتے ہیں اور جو آدمی بھی مجھ پر درود پڑھتا ہے مجھ تک اس کی آواز پہنچ جاتی ہے خواہ وہ جہاں کہیں بھی ہو۔ ہم نے عرض کیا کہ آپ کی وفات کے بعد بھی؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میری وفات کے بعد بھی۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کے جسموں کو کھانا حرام کر دیا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 214]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
اس کی سند میں سعید بن ابی مریم اور خالد بن یزید کے درمیان انقطاع ہے۔ [تهذيب التهذيب 178/2]
اسی طرح سعید بن ابی ہلال اور ابودرداء کے درمیان بھی انقطاع ہے۔ [تهذيب التهذيب 342/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 214 in Urdu