🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اگر اللہ نے چاہا تو میرے بعد بھی نبی ہو گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 215
انا خاتم النبيين، لا نبى بعدى، الا ان يشاء الله
”میں خاتم النبیین ہوں، میرے بعد کوئی نبی نہیں، الا کہ اللہ چاہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 215]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ استثناء موضوع ہے۔ [الموضوعات 279/1]
امام شوکانی رحمہ الله نے بھی فرمایا ہے کہ یہ استثناء موضوع ہے جسے کسی زندیق نے وضع کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 320]
امام سیوطی رحمہ اللہ نے بھی اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة فى الأحاديث الموضوعة 243/1] ، مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة المرفوعة 365/1] ، [تذكرة الموضوعات ص: 88]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 215 in Urdu