🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بنت رسول کا نام فاطمہ ہونے کی وجہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 242
انما سماها فاطمة لان الله فطمها و محبيها من النار
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کا نام فاطمہ (روکنے والی) اس لئے رکھا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے اور اس سے محبت کرنے والوں کو آگ سے روک دیا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 242]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن زکریا راوی ہے اسی نے اسے وضع کیا ہے، اور امام ابن جوزی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 392]
حافظ ابن عراق رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ روایت ثابت نہیں۔ [تنزيه الشريعة المرفوعة 472/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ ثابت نہیں۔ [اللآلي المصنوعة 365/1]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 242 in Urdu