🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

قبر جنت کا ایک باغچہ یا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 246
القبر روضة من رياض الجنة او حفرة من حفر النار
”قبر جنت کے باغیچوں میں سے ایک باغیچہ ہے یا جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 246]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سخاوی رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [المقاصد الحسنة ص: 484]
شیخ حوت رحمہ اللہ نے نقل فرمایا ہے کہ اسے ترمذی اور طبرانی نے روایت کیا ہے اور اس کی سند ضعیف ہے۔ [أسنی المطالب ص: 205]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 269]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ اللہ اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تذكرة الموضوعات ص: 216] ، [ضعيف الترغيب 1944] ، [ضعيف الجامع 1231]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 246 in Urdu