🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بروز جمعہ والدین کی قبر کی زیارت کی فضیلت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 250
من زار قبر ابويه او احدهما كل جمعة غفرله
”جس نے ہر جمعہ اپنے والدین یا دونوں میں سے ایک کی قبر کی زیارت کی اسے بخش دیا جائے گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 250]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں عبدالکریم ابوامیہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 189/3]
حافظ عراقی رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن نعمان راوی مجہول ہے۔ [تخريج الاحياء 402/9]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 366/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 49]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 250 in Urdu