🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اہل علم کے لیے روز قیامت عظیم جزا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 277
اذا كان يوم القيامة وضعت منابر من ذهب... ينادى منادى الرحمٰن اين من حمل الي امة محمد صلى الله عليه وسلم علما يحمله اليهم يريد به وجه الله اجلسوا عليها ثم ادخلوا الجنة
”جب قیامت کا دن ہو گا سونے کے منبر رکھے جائیں گے (پھر) رحمٰن کا منادی ندا لگائے گا کہ کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے امت محمد کی طرف علم منتقل کیا انہوں نے یہ کام صرف رضائے الٰہی کی خاطر کیا۔ (ان سے کہا جائے گا کہ) تم ان منبروں پر بیٹھ جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 277]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں کذاب راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 273]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 230/1]
امام سیوطی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں اسماعیل راوی کذاب ہے۔ [اللآلي المصنوعة 189/1]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 277 in Urdu