🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

علمی خیانت مالی خیانت سے بڑھ کر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 278
فان خيانة الرجل فى علمه اشد من خيانته فى ماله
”بلاشبہ علم میں آدمی کی خیانت مال کی اس خیانت سے سخت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 278]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 231/1]
امام شوکانی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں وضاع راوی ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 274]
امام سیوطی رحمہ الله نے بھی اسے موضوعات کے ضمن میں ہی ذکر کیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 189/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے بھی اسے موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 783]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 278 in Urdu