🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 337
فلما ان غسل يديه قال بسم الله والحمد لله... فلما ان غسل وجهه قال اللهم بيض وجهي
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ دھوئے تو یہ دعا پڑھی «بسم الله والحمد لله . . .» ‏‏‏‏ اور جب آپ نے اپنا چہرہ دھویا تو یہ دعا پڑھی «اللهم بيض وجهي . . .» ‏‏‏‏“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: { «باطل» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اور امام نووی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو باطل کہا ہے۔
امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس کی سند میں عباد بن صہیب راوی ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام نسائی رحمہ اللہ نے متروک کہا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 13]
امام ابن جوزی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ [العلل المتناهية 339/1]
مزید دیکھئے: [تنزيه الشريعة 80/2] ، [البدر المنير 276/2] ، یاد رہے کہ وضو کے دوران اعضاء دھوتے ہوئے کوئی بھی خاص دعا ثابت نہیں۔

الحكم على الحديث:
باطل


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 337 in Urdu