🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 422
كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يرفع يديه كلما ركع وكلما رفع ثم صار الي افتتاح الصلاة وترك ما سوي ذالك
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی رکوع میں جاتے اور رکوع سے اٹھتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے، پھر صرف نماز کے شروع میں رفع الیدین کرتے اور اس کے علاوہ نہ کرتے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: { «لا أصل له» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں، اور نہ ہی اسے بیان کرنے والا کوئی معروف ہے۔ [تلخيص الحبير 437/1] ، مزید دیکھے: [نصب الراية 392/1] ، [البدر المنير 484/3]

الحكم على الحديث:
لا أصل له


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 422 in Urdu