مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
شب براءت میں گناہوں کی بخشش اور رزق کی فراخی
حدیث نمبر: 47
«إن الله ليطلع فى ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن»
سیدنا ابوموسی اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی روایت میں ہے کہ ”بلاشبہ اللہ (١٥) شعبان کی رات (اہل ارض) کی طرف نظر رحمت فرماتے ہیں اور مشرک یا (بلاوجہ) دشمنی رکھنے والے کے سوا تمام مخلوق کو بخش دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 47]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ابن ماجه 1390] اس روایت کی سند میں عبداللہ بن لہیعہ راوی ضعیف ہے، اور مزید یہ کہ اس میں انقطاع بھی ہے۔ مزید دیکھئے: [الحرح و التعديل 682/5] ، [المجروحين 475/2] ، [ميزان الاعتدال 475/2] ، [تقريب 444/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 47 in Urdu