🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️


مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 472
من صلى بعد المغرب ست ركعات لم يتكلم بينهن بسوء عدلن له بعبادة ثنتي عشرة سنة
”جس نے مغرب کے بعد چھ رکعات پڑھیں اور ان میں سے کوئی بری بات نہ کی تو یہ رکعات اس کے لئے بارہ سال کی عبادت کے برابر ہوں گی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 472]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ عراقی رحمہ الله نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تخريج الاحياء 97/2]
شیخ حوت رحمہ الله نے اسے باطل کہا ہے اور فرمایا ہے کہ اس میں عمر بن راشد راوی ہے جسے امام ابن معین رحمہ الله اور امام دارقطنی رحمہ اللہ نے ضعیف کہا ہے۔ [أسني المطالب ص: 273]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو بہت زیادہ ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الترغيب 331] ، [ضعيف الجامع 5661]

الحكم على الحديث:
ضعيف

 1 .....
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 472 in Urdu