🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 554
يا اهل مكة الا تقصروا فى اقل من اربع برد من مكة الي عسفان
”اے اہل مکہ! چار برد سے کم مسافت پر قصر نہ کرو، جیسے کہ مکہ سے عسفان کا فاصلہ ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 554]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کی سند کو ضعیف کہا ہے۔ [تغليق التعليق 319/1] ، [بلوغ المرام 566/2]
شمس الدین حنبلی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں اسماعیل بن عیاش راوی ضعیف ہے۔ [تنقيح التحقيق 30/2]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے بھی سے ضعیف کہا ہے۔ [التحقيق فى أحاديث الخلاف 493/1]
شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث نہیں بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ ہے۔ [مجموع الفتاویٰ 127/24]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس حدیث کو ضعیف کہا ہے۔ [إرواء الغليل565]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 554 in Urdu