🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 572
سالت او سئل النبى صلى الله عليه وسلم عن الزكاة فقال: ان فى المال لحقا سوي الزكاة ثم تلا هذه الآية التى فى البقرة ”ليس البر ان تولوا وجوهكم“ الآية
”میں نے سوال کیا یا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زکوٰۃ کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلاشبہ مال میں زکوٰۃ کے علاوہ بھی حق (واجب) ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورہ بقرہ کی یہ آیت تلاوت فرمائی کہ ”نیکی یہ نہیں ہے کہ تم اپنے چہرے (مشرق و مغرب) جانب پھیر لو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 572]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ترمذي 659، 660] ، [هداية الرواة 1856] اس روایت کی سند میں ”ابوحمزہ میمون اعور“ راوی ضعیف ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ نے اسے ضعیف الحدیث کہا ہے۔
امام ابن معین رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ کچھ حثیت نہیں رکھتا۔
امام دارقطنی رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ بہت زیادہ ضعیف ہے۔
امام جوز جانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام ابوحاتم رحمہ الله نے کہا ہے کہ یہ قوی نہیں ہے۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ ثقہ نہیں ہے۔ [التقريب 7945] ، [الجرح و التعديل 235/8] ، [أحوال الرجال 87] ، [التاريخ الصغير 20/2] ، [الضعفاء 581] ، [تهذيب الكمال 240/29]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 572 in Urdu