مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
باب
حدیث نمبر: 574
ان الاوقاص لا فريضة فيها
”اوقاص (یعنی دو متعین مقداروں کی درمیانی تعداد) میں کوئی فریضہ زکوٰۃ نہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 574]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[أحمد 240/5] اس روایت کی سند سلمہ بن اسامہ کی جہالت اور اس کے شیخ یحییٰ بن الحکم کے مجہول الحال ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے۔ شیخ شعیب ارناؤوط نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [مسند أحمد محقيق 22084]
شیخ احمد عبدالرحمن البناء رقمطراز ہیں کہ اس کی سند میں امام احمد رحمہ اللہ کے پاس ایک ایسا راوی ہے جسے میں نہیں جانتا، اور بزار کے پاس اس کی سند میں حسن بن عمارہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [الفتح الرباني 223/8]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس کی سند کو انقطاع کی وجہ سے ضعیف کہا ہے۔ [إرواء الغليل 268/3]

الحكم على الحديث:
ضعيف
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 574 in Urdu