🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

باب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 578
امر رسول الله صلى الله عليه وسلم ان يخرص العنب كما يخرص النخل و توخذ زكاته زبيبا كما تؤخذ صدقة النخل تمرا
”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ انگور کا بھی اسی طرح اندازہ لگایا جائے جیسے کجھور کا اندازہ لگایا جاتا ہے اور اس کی زکوٰۃ منقیٰ کی صورت میں وصول کی جائے جیسے کھجور کی زکوٰۃ خشک کھجور (یعنی چھوارے) کی صورت میں لی جاتی ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 578]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف أبوداؤد 347] ، امام ابوداؤد رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ سعید بن مسیّب رحمہ اللہ کا حضرت عتاب رضی اللہ عنہ سے سماع ثابت نہیں۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اس میں انقطاع ہے، اور امام منذری رحمہ الله نے کہا ہے کہ اس کا انقطاع ظاہر ہے کیونکہ سعید بن مسیّب رحمہ الله خلافتِ عمر میں پیدا ہوئے اور حضرت عتاب رضی اللہ عنہ اُس روز وفات پاگئے جس روز سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے وفات پائی۔ [تخليص الحبير 378/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 578 in Urdu