🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

استطاعت کے باوجود حج نہ کرنے والا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 642
من ملك زادا وراحلة تبلغه الى بيت الله ولم يحج فلا عليه أن يموت يهوديا أو نصرانيا
”جس کے پاس بیت اللہ پہنچنے کے لئے راستے کے خرچ اور سواری کا بندوبست ہو اور وہ حج نہ کرے تو چاہے وہ یہودی ہو کر مرے یا عیسائی ہو کو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 642]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام ترمذی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں ہلال راوی مجہول اور حارث راوی ضعیف ہے۔ [ جامع ترمذي 812]
امام ابن جوزی، امام سیوطی اور امام شوکانی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے۔ [ الموضوعات 209/2] ، [اللآلي المصنوعة99/2] ، [الفوائد المجموعةص: 102 ]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [ تذكرة الموضوعات ص: 73]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ ضعيف الجامع 5860]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 642 in Urdu