🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حج سے پہلے شادی کا نقصان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 643
من تزوج قبل أن يحج فقد بدأ بالمعصية
”جس نے حج کرنے سے پہلے شادی کی اس نے معصیت و نافرمانی شروع کر دی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 643]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ اللہ نے اسے موضوعات میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات213/2]
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں ایک راوی ہے جو موضوعات بیان کرتا تھا۔ [ تذكرة الموضوعات ص: 73]
امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ اس کی سند میں محمد بن ایوب راوی ہے جو موضوع روایتیں بیان کیاکرتا تھا اور احمد بن جمہور متہم بالکذب ہے۔ [ الفوائد المجموعة ص: 103] ، [اللآلي المصنوعة101/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 222]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 643 in Urdu