مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
بچوں کی طرف سے تلبیہ کہنا
حدیث نمبر: 649
حججنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم ومعنا النساء والصبيان، فلبينا عن الصبيان ورمينا عنهم
”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے بھی تھے پس ہم نے بچوں کی طرف سے تلبیہ بھی کہا اور رمی بھی کی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 649]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ابن ماجة 652]
عبدالرحمٰن مبارکپوری رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ روایت ضعیف ہے۔ کیونکہ اس کی سند میں ”اشعث بن سوار“ راوی ضعیف ہے اور اسی طرح ”ابوزبیر مکی“ مدلس ہے اور اس نے اس روایت کو جابر رضی اللہ عنہ سے عنعنہ کے ساتھ بیان کیا ہے۔ [ تحفة الأحوذي 804/3]
حافظ ابن حجر رحمہ الله نے اشعث بن سوار راوی کو ضعیف کہا ہے۔ [ تقريب التهذيب 599]
امام ابوزرعہ، امام نسائی، امام دار قطنی، امام ابن حبان، امام ابن سعد اور امام عجلی رحمها اللہ نے بھی اسے ضعیف کہا ہے۔ [التاريخ الكبير 430/1] ، [الضعفاء 58] ، [الجرح و التعديل 271/2] ، [المجروحين 58/1]

الحكم على الحديث:
ضعيف
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 649 in Urdu