🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

تلبیہ سے فراغت کے بعد دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 650
أنه كان إذا فرغ من تلبيته سأل الله رضوانه والجنة واستعفاه برحمته من النار
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تلبیہ سے فارغ ہوتے تو اللہ تعالیٰ سے اس کی رضامندی اور جنت کا سوال کرتے اور اللہ کی رحمت کے ساتھ جہنم کی آگ سے پناہ مانگتے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 650]
تخریج الحدیث: { «ضعيف جدا» }:
[هداية الرواية 2485، 54/3]
شیخ البانی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس روایت کی سند میں ”صالح بن زائدہ“ راوی ضعیف ہے۔ امام شوکانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حدیثِ خزیمہ کی سند میں ”صالح بن محمد بن زائدہ مدنی“ راوی ضعیف ہے۔ [ نيل الأوطار 331/3]
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ تقريب التهذيب 3193]
امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے منکر الحدیث کہا ہے اور امام ابوحاتم رحمہ اللہ نے اسے ضعیف الحدیث کہا ہے۔ [ التاريخ الصغير 103/2] ، [الجرح و العتديل 411/4]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 650 in Urdu