🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

رکن یمانی کے پاس ستر ہزار فرشتے اور طواف کی دعا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 655
رکن یمانی کے پاس ستر ہزار فرشتے مقرر کے گئے ہیں لہٰذا جس نے کہا: «اللهم انى أسئلك العفو والعافية فى الدنيا والاخرة ربنا اتنا...» ‏‏‏‏ تو تمام فرشتے آمین کہیں گے۔ اور جس نے بیت اللہ کا طواف کیا اورصرف یہ کلمات کہے «سبحان الله، والحمدلله، ولا اله الا الله، والله اكبر، ولا حول ولا قوة الا بالله» اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی، دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور دس درجے بلند کر دئیے جائیں گے۔
”رکن یمانی کے پاس ستر ہزار فرشتے مقرر کے گئے ہیں لہٰذا جس نے کہا (عربی عبارت) تو تمام فرشتے آمین کہیں گے۔ اور جس نے بیت اللہ کا طواف کیا اورصرف یہ کلمات کہے (عربی عبارت) اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی، دس نیکیاں لکھ دی جائیں گی اور دس درجے بلند کر دئیے جائیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 655]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ابن ماجة 640 ] ، [المشكاة 2590 ] ، [ضعيف الجامع الصغير 5683]
حافظ بوصیری رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [ مصباح الزجاجة 195/3]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 655 in Urdu