🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سب سے پہلے بیت اللہ کی بربادی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 654
قال الله تعالى: اذا أردت أن اخرب الدنيا بدات ببيتى فخربته ثم اخرب الدنيا على اثره
”اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جب میرا دنیا کو برباد کرنے کا ارادہ ہو گا تو میں ابتداً اپنے گھر کو برباد کروں گا پھر اس کے بعد دنیا کو برباد کروں گا۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 654]
تخریج الحدیث: { «لا اصل له» }:
حافظ عراقی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی کوئی اصل نہیں۔ [تخريج الاحياء 276/2 ] ، [تذكرة الموضوعات ص: 75 ]
امام ہروی رحمہ الله نے اسے موضوعات صغریٰ میں ذکر کیا ہے۔ [كمافي جامع الاحاديث القدسية ص: 19]
مزید دیکھئیے: [كشف الخفاء 78/1] ، [المصنوع ص: 51] ، [اللوَلوَ المرصوع ص: 34] ، [الاسرار المرفوعة ص: 88]

الحكم على الحديث:
لا اصل له


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 654 in Urdu