🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مریض کی عیا دت تین روز بعد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 683
كان النبى صلى الله عليه وسلم لا يعود مريضا إلا بعد ثلاث
”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مریض کی عیادت (مرض کی ابتداء سے) تین روز بعد کیا کرتے تھے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 683]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[ضعيف ابن ماجة 302] ، [الضعيفة 145] امام ابن ابی حاتم رحمہ الله فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد (یعنی امام ابوحاتم رحمہ الله) سے اس حدیث کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے کہا یہ حدیث باطل اور موضوع ہے۔ [العلل 315/2]
امام زرکشی رحمہ الله اور امام سخاوی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں مسلمہ بن علی راوی «متروك» ہے۔ [اللآلي المنثورة ص: 46] ، [المقاصد الحسنة ص: 468]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 683 in Urdu