🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسافر کی موت شہادت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 691
موت الغريب شهادة
”مسافر کی موت شہادت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 691]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند ضعیف ہے۔ [تلخيص 323/2]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے اور ایک دوسری جگہ فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں [موضوعات 222/2]
امام احمد رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث منکر ہے۔ [العلل المتناهية 892/2]
امام شوکانی رحمہ الله اور امام سیوطی رحمہ الله نے اس میں دو متروک رواۃ کا ذکر کیا ہے۔ [الفوائد المجموعة ص: 209] ، [اللآلي المصنوعة 111/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 425]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 691 in Urdu