مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
عورت مردوں میں یا مرد عورتوں میں فوت ہو جائے
حدیث نمبر: 713
اذا ماتت المرأة مع الرجال ليس معهم امرأة غيرها والرجل مع النساء ليس معهن رجل غيره فإنهما ييممان ويدفنان وهما بمنزلة من لايجد الماء
”اگر عورت مردوں میں فوت ہو جائے اور وہاں کوئی اور عورت نہ ہو یا مرد عورتوں میں فوت ہو جائے اور وہاں کوئی اور مرد نہ ہو تو انہیں تیمم کرا کر دفن کر دیا جائے گا اور وہ دونوں اس شخص کی طرح ہوں گے جس کے پاس پانی نہ ہو۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 713]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبدالخالق بن یزید راوی «ضعيف» ہے۔ [مجمع الزوائد 188/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «موضوع» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6382]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں عبدالخالق بن یزید راوی «ضعيف» ہے۔ [مجمع الزوائد 188/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو «موضوع» کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6382]
الحكم على الحديث:
موضوع
1 .....
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 713 in Urdu