🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

جنازے کے ساتھ چلنے والوں کی مغفرت
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 726
اول ما يجازى به العبد بعد موته أن يغفر لجميع من اتبع جنازته
”(مومن) بندے کی وفات کے بعد سب سے پہلے جو اسے جزا دی جاتی ہے وہ یہ یے کہ اس کے جنازے کے پیچھے چلنے والے تمام افراد کو بخش دیا جاتا ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 726]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [تذكرة الموضوعات ص: 217]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں مروان بن سالم شامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 4134]
امام عجلونی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی تمام اسناد ضعیف ہیں۔ [كشف الخفاء 263/1]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے اسے ”موضوعات“ میں ذکر کیا ہے۔ [الموضوعات 266/3]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [ضعيف الترغيب 2057]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 726 in Urdu