یہ تکبیرات کے دن ہیں ، تکبیرات سنئیے۔
علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
تمام صحابہ رضوان اللہ اجمعین میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کی فضیلت کی وجہ
حدیث نمبر: 75
ما فضلكم أبوبكر بكثرة صيام ولا صلاة ولكن بشيء وقر فى صدره
”ابوبکر رضی اللہ عنہ روزوں اور نمازوں کی کثرت کے باعث تم پر فضیلت نہیں لے گئے، بلکہ اس چیز کے باعث (انہیں یہ شرف و مقام حاصل ہوا ہے) جس کا بوجھ انہوں نے اپنے سینے میں اٹھا رکھا ہے (یعنی ایمان و تقوی)۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 75]
تخریج الحدیث: { «لا أصل له» }: اس کی کوئی اصل نہیں۔ [الأسرار المرفوعة لعلي القاري 452] ، [الأحاديث التى لا أصل لها فى الاحياء للسبكي 288] ، [المنار المنيف 246]
Majmua Zaeef Ahadith Hadith 75 in Urdu