🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

عزت، مال یا حسن کی وجہ سے عورت سے نکاح
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 777
لا تزوجوا النساء لحسنهن فعسى حسنهن أن يرديهن ولا تزوجوهن لأموالهن فعسى أموالهن أن تطغيهن ولكن تزوجوهن على الدين ولأمة خرماء سوداء ذات دين أفضل
”عورتوں سے ان کے حسن کی وجہ سے شادی نہ کرو، قریب ہے کہ ان کا حسن انہیں خراب کر دے اور ان سے ان کے اموال کی وجہ سے شادی نہ کرو، قریب ہے کہ ان کے اموال انہیں سرکش بنا دیں، البتہ دین کی بنیاد پر ان سے نکاح کرو اور دیندار سیاہ رنگ کی کان میں سوراخ والی ناک کٹی لونڈی بھی (بےدین حسینہ و مالدار سے) افضل ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 777]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
[ضعيف ابن ماجة 409] ، [الضعيفة 1060] ، [ابن ماجة 1859] اس روایت کی سند میں عبدالرحمٰن بن زیاد الافریقی راوی ضعیف ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اسے «ضعيف فى حفظه» کہا ہے۔
امام أحمد بن حنبل رحمہ اللہ نے کہا ہے کہ یہ کچھ حیثیت نہیں رکھتا۔
امام نسائی رحمہ اللہ نے اسے ضعیف کہا ہے۔
امام ابن حبان رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ یہ ثقات سے موضوع روایات بیان کرتا ہے اور تدلیس کرتا ہے۔ [تقريب 4309] ، [العلل 88/1] ، [الضعفاء 361] ، [الكامل 379/5] ، [المجروحين 50/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 777 in Urdu