🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مہنگائی کے خواہشمند کے اعمال برباد
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 873
من تمنى الغلاء على أمت ليلة أحبط الله عمله أربعين سنة
”جس نے ایک رات بھی میری امت پر مہنگائی کی تمنا کی اللہ تعالیٰ اس کے چالیس سال کے اعمال برباد کر دیں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 873]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ابن جوزی رحمہ الله، امام سیوطی رحمہ الله، امام شوکانی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوعات کے ضمن میں ذکر کیا ہے اور فرمایا ہے کہ اس کی سند میں سلیمان بن عیسیٰ راوی کذاب ہے۔ [الموضوعات 241/2] ، [اللآلي المصنوعة 122/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 143] ، [تذكرة الموضوعات ص: 138]
شیخ البانی رحمہ الله نے اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [الضعيفة 1551]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 873 in Urdu