🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بغیر دیکھے خریداری کرنے والے کے لئے اختیار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 886
من اشترى مالم يره فله الخيار اذا راه
”جس نے بغیر دیکھے کچھ خریدا تو اسے وہ چیز دیکھ لینے کے بعد اختیار ہے (پسند آئے تو رکھ لے ورنہ واپس کر دے۔)“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 886]
تخریج الحدیث: { «ضعيف جدا» }:
[دارقطني 4/3] اس کی سند میں عمر بن ابراہیم کردی راوی ضعیف ہے۔
امام ذہبی رحمہ الله نے اسے کذاب کہا ہے اور خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے اسے غیر ثقہ قرار دیا ہے۔ [المغني 462/2] ، [تاريخ بغداد 202/11] ، [ميزان الاعتدال 179/3]
امام ابن ملقن رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ امام بیہقی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس روایت کی کوئی اصل نہیں۔ [البدر المنير 556/9]
مزید دیکھئے: [التلخيص الحبير 14/3] ، [النخبة البهية ص: 18] ، [كشف الخفاء 232/2]

الحكم على الحديث:
ضعيف جدا


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 886 in Urdu