🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

روٹی کی تعظیم کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
أكرموا الخبز فان الله أنزل له بركات السماء وأخرج له بركات الأرض
”روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسی کے لیے آسمان کی برکتیں نازل فرمائی ہیں اور اسی کے لیے زمین کی برکتیں نکالی ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سیوطی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں طلحہ راوی متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 181/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 161]
حافظ عراقی رحمہ الله نے اس کی سند کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [المغنى عن حمل الاسفار 349/1]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الموضوعات 291/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2885]

الحكم على الحديث:
ضعيف


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 903 in Urdu