🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:


روٹی کی تعظیم کرو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 903
أكرموا الخبز فان الله أنزل له بركات السماء وأخرج له بركات الأرض
”روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسی کے لیے آسمان کی برکتیں نازل فرمائی ہیں اور اسی کے لیے زمین کی برکتیں نکالی ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 903]
تخریج الحدیث: { «ضعيف» }:
امام سیوطی رحمہ الله اور امام شوکانی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس کی سند میں طلحہ راوی متروک ہے۔ [اللآلي المصنوعة 181/2] ، [الفوائد المجموعة ص: 161]
حافظ عراقی رحمہ الله نے اس کی سند کو سخت ضعیف کہا ہے۔ [المغنى عن حمل الاسفار 349/1]
امام ابن جوزی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ یہ حدیث صحیح نہیں۔ [الموضوعات 291/2]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے ضعیف کہا ہے۔ [الضعيفة 2885]

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 904
أكرموا الخبز فان الله أكرمه فمن أكرم الخبز أكرمه الله
”روٹی کی عزت کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ بھی اس کی عزت کرتے ہیں اور جس نے روٹی کی عزت کی اللہ تعالیٰ بھی اس کی عزت کریں گے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 904]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
ابن طاہر مقدسی رحمہ الله فرماتے ہیں کہ اس میں نوح بن ابی مریم، عبدالملک بن عبدالعزیز اور طلحہ بن زید تینوں راوی ضعیف ہیں۔ [معرفة التذكرة ص: 11]
امام ہیثمی رحمہ الله نے فرمایا ہے کہ اس میں خلف بن یحییٰ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزوائد 7976]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع کہا ہے۔ [ضعيف الجامع 1125] ، [الضعيفة 422/6]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 905
ما استخف قوم بحق الخبز الا ابتلاهم الله بالجوع
”جو قوم بھی روٹی کا حق کم تصور کرتی ہے اللہ تعالیٰ اسے بھوک میں مبتلا کر دیتے ہیں۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 905]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام سیوطی رحمہ الله، امام ابن جوزی رحمہ الله اور علامہ طاہر پٹنی رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [اللآلي المصنوعة 183/2] ، [الموضوعات 292/2] ، [تذكرة الموضوعات ص: 144]
مزید دیکھئے: [الفوائد المجموعة ص: 163] ، [كشف الخفاء 170/1] ، [المقاصد ص: 144]

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں