🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

تیلوں کا سردار بنفشہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 938
سيد الأدهان البنفسج وان فضل البنفسج عل سائر الأدهان كفضل الاسلام عل سائر الأديان
”تیلوں کا سردار بنفشہ ہے اور تیلوں میں بنفشہ کی فضیلت ایسے ہے جیسے تمام ادیان میں اسلام کی فضیلت ہے۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 938]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
امام ہیثمی رحمہ اللہ نے فرمایا ہے کہ اس میں ارطاۃ بن اشتث راوی ہے جو حدیثیں گھڑنے کے ساتھ متہم ہے۔ [مجمع الزوائد 307/5]
امام ابن جوزي رحمہ الله اور امام شوكاني رحمہ الله نے اس روايت كو موضوع کہا ہے۔ [الموضوعات 66/3] ، [الفوائد المجموعة ص: 196] شیخ البانی رحمہ اللہ نے بھی اس روایت کو موضوع کہا ہے۔ [السلسلة الضعيفة تحت الحديث/3325]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 938 in Urdu