🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مجموعه ضعيف احاديث سے متعلقہ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

داڑھی والے مردوں کے لئے فرشتوں کا استغفار
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 977
ملائكة السماء يستغفرون لذوائب النساء ولحى الرجل ؛ يقولون: سبحان الذى زين الرجال باللحى والنساء بالذوائب
”آسمان کے فرشتے پیشانی پر لٹوں والی عورتوں اور داڑھی والے مردوں کے لیے استغفار کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاک ہے وہ ذات جس نے مردوں کو داڑھی کے ذریعے اور عورتوں کو لٹوں کے ذریعے زینت بخشی۔“ [مجموعه ضعيف احاديث/حدیث: 977]
تخریج الحدیث: { «موضوع» }:
[مسند الفردوس للديلمي 66/3] علامہ ابن عراق رحمہ الله نے نقل فرمایا ہے کہ یہ منکر ہے، اس کى کوئی اصل نہیں۔ [تنزيه الشريعة 281/1]
شیخ البانی رحمہ الله نے اسے موضوع قرار دیا ہے۔ [السلسلة الضعيفة 6025]

الحكم على الحديث:
موضوع


Majmua Zaeef Ahadith Hadith 977 in Urdu