مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
جو عورتیں دلہن کو (دولہا کے پاس) لے جائیں اور اس کے لیے ان کی برکت کی دعا۔
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ ایک دلہن کو ایک انصاری شخص کے پاس لے گئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ تمہارے ساتھ کچھ کھیل کود کا سامان تو تھا ہی نہیں (دیکھو!) انصاری لوگ کھیل کود سے خوش ہوتے ہیں“۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 1853]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 1853 in Urdu