Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
اس کا بیان کہ تکیبر (تحریمہ) کے بعد کیا پڑھے۔
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر اور قرآت کے درمیان میں کچھ سکوت فرماتے تھے۔ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں تکبیر اور قرآت کے مابین سکوت کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں (یہ دعا) پڑھتا ہوں اے اللہ! میرے اور میرے گناہوں کے درمیان ایسا فاصلہ کر دے جیسا کہ تو نے مشرق اور مغرب کے درمیان کر دیا ہے، اے اللہ! مجھے گناہوں سے پاک کر دے جیسے سفید کپڑا میل سے صاف کیا جاتا ہے، اے اللہ! میرے گناہوں کو پانی اور برف اور اولوں سے دھو ڈال۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 428]