مختصر صحيح بخاري سے متعلقہ
تمام کتب
عربی
اردو
علم اور حکمت میں غبطہٰ (رشک) کرنا (درست ہے)۔
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حسد (رشک) جائز نہیں مگر دو شخصوں (کی عادتوں) پر۔ (1) اس شخص (کی عادت) پر جس کو اللہ نے مال دیا ہو اور اس بات کی توفیق و ہمت بھی کہ اسے (راہ) حق میں صرف کرے (2) اس شخص (کی عادت) پر جس کو اللہ نے علم و حکمت عنایت کی ہو اور اس کے ذریعہ سے فیصلے (اور عمل) کرتا ہو اور (لوگوں) کو اس کی تعلیم کرتا ہو۔ [مختصر صحيح بخاري/حدیث: 66]
Mukhtasar Sahih Bukhari Hadith 66 in Urdu