علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
تعزیر اور حملہ آور (ڈاکو) کا حکم
حدیث نمبر: 1075
عن أبي بردة الأنصاري رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «لا يجلد فوق عشرة أسواط إلا في حد من حدود الله» .متفق عليه.
سیدنا ابوبردہ انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ارشاد فرماتے سنا ” حدود اللہ میں سے کسی حد کے سوا دس کوڑوں سے زیادہ سزا نہ دی جائے۔“ (بخاری ومسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1075]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب كم التعزير والأدب، حديث:6848، ومسلم، الحدود، باب قدر أسواط التعزير، حديث:1708.»
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
صحيح البخاري |
6848
| لا يجلد فوق عشر جلدات إلا في حد من حدود الله |
جامع الترمذي |
1463
| لا يجلد فوق عشر جلدات إلا في حد من حدود الله |
سنن ابن ماجه |
2601
| لا يجلد أحد فوق عشر جلدات إلا في حد من حدود الله |
بلوغ المرام |
1075
| لا يجلد فوق عشرة أسواط إلا في حد من حدود الله |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1075 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1075
تخریج:
«أخرجه البخاري، الحدود، باب كم التعزير والأدب، حديث:6848، ومسلم، الحدود، باب قدر أسواط التعزير، حديث:1708.» تشریح:
حنفی‘ مالکی اور شافعی حضرات نے اس حدیث کی مخالفت کی ہے‘ اس لیے کہ ان حضرات نے دس کوڑوں سے زیادہ سزا دینا جائز قرار دیا ہے۔
اس مسئلے میں لمبی تفصیل ہے جسے اس مقام پر بیان کرنے کا موقع نہیں۔
بہرحال راجح بات وہی ہے جس پر یہ حدیث دلالت کر رہی ہے کہ مقررہ حدود کے سوا دس کوڑوں سے زائد کی سزا جائز نہیں۔
راویٔ حدیث:
«حضرت ابوبُرْدَہ رضی اللہ عنہ» انصار کے حلیف قبیلۂبَنُوبَلِيّ سے تھے۔
شرف صحابیت سے سرفراز تھے۔
ان کا نام ہانی بن نیار تھا۔
بدر کے علاوہ دیگر غزوات میں بھی شریک ہوئے۔
۴۱‘ ۴۲ یا ۴۵ ہجری میں فوت ہوئے۔
«أخرجه البخاري، الحدود، باب كم التعزير والأدب، حديث:6848، ومسلم، الحدود، باب قدر أسواط التعزير، حديث:1708.»
حنفی‘ مالکی اور شافعی حضرات نے اس حدیث کی مخالفت کی ہے‘ اس لیے کہ ان حضرات نے دس کوڑوں سے زیادہ سزا دینا جائز قرار دیا ہے۔
اس مسئلے میں لمبی تفصیل ہے جسے اس مقام پر بیان کرنے کا موقع نہیں۔
بہرحال راجح بات وہی ہے جس پر یہ حدیث دلالت کر رہی ہے کہ مقررہ حدود کے سوا دس کوڑوں سے زائد کی سزا جائز نہیں۔
«حضرت ابوبُرْدَہ رضی اللہ عنہ» انصار کے حلیف قبیلۂبَنُوبَلِيّ سے تھے۔
شرف صحابیت سے سرفراز تھے۔
ان کا نام ہانی بن نیار تھا۔
بدر کے علاوہ دیگر غزوات میں بھی شریک ہوئے۔
۴۱‘ ۴۲ یا ۴۵ ہجری میں فوت ہوئے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1075]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1463
تعزیر (تادیبی کاروائی) کا بیان۔
ابوبردہ بن نیار رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”دس سے زیادہ کسی کو کوڑے نہ لگائے جائیں ۱؎ سوائے اس کے کہ اللہ کی حدود میں سے کوئی حد جاری کرنا ہو“ ۲؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحدود/حدیث: 1463]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے کا صحیح محل یہ ہے کہ یہ بال بچوں اورغلام وخادم کی تادیب سے متعلق ہے کہ آدمی اپنے زیر لوگوں کو ادب سکھائے تودس کوڑے تک کی سزادے،
رہ گئی دوسری وہ خطائیں جن میں شریعت نے کوئی حد مقررنہیں کی ہے جیساکہ خائن،
لٹیرے،
ڈاکواوراچکے پرخاص حد نہیں ہے تو یہ حاکم کی رائے پرمنحصرہے،
اگر حاکم اس میں تعزیراً سزا دینا چاہے تودس کوڑے سے زیادہ جتنا چاہے حتی کہ قتل تک سزا دے سکتا ہے،
رہ گئی زیرنظرحدیث تواس میں اور یہ ایسے تادیبی امور ہیں جن کا تعلق معصیت سے نہیں ہے،
مثلاً والد کا اپنی چھوٹی اولاد کو بطور تأدیب سزا دینا۔
2؎:
ابن القیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
اس حدیث میں حدود سے مراد ایسے حقوق ہیں جن کا تعلق اوامر الٰہی اور منہیات الٰہی سے ہے،
چنانچہ ﴿وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللّهِ فَأُوْلَئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ﴾ (البقرة: 229) اسی طرح ﴿تِلْكَ حُدُودُ اللّهِ فَلاَ تَقْرَبُوهَا﴾ (البقرة: 187) میں ”حدود“ کا یہی مفہوم ہے۔
اگربات شریعت کے اوامرونواہی کی ہوتو حاکم کو مناسب سزاؤں کے اختیارکی اجازت ہے۔

[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1463]
Bulughul Maram Hadith 1075 in Urdu