🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
ذکر اور دعا کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1345
وعن عمر رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم إذا مد يديه في الدعاء لم يردهما حتى يمسح بهما وجهه. أخرجه الترمذي وله شواهد منها حديث ابن عباس عند أبي داود وغيره ومجموعها يقضي بأنه حديث حسن.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھایا کرتے تو ان کو اس وقت تک واپس نہ لوٹاتے جب تک چہرے پر پھیر نہ لیتے۔ اسے ترمذی نے نکالا ہے اور اس کے کئی شواہد ہیں، ان میں ایک ابوداؤد وغیرہ کے ہاں ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث ہے اور ان کا مجموعہ تقاضا کرتا ہے کہ یہ حدیث حسن ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1345]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، الدعاء، باب ما جاء في رفع الأيدي عند الدعاء، حديث:3386.* حمادبن عيسي ضعيف، وحديث ابن عباس:أخرجه أبوداود، الوتر، حديث:1485 وسنده ضعيف، عبدالملك وعبدالله مجهولان، وللحديث شواهد ضعيفة، وأثر ابن عمر وابن الزبير يغني عنه، رواه البخاري في الأدب المفرد: (609) وسنده حسن.»

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
3386
إذا رفع يديه في الدعاء لم يحطهما حتى يمسح بهما وجهه
بلوغ المرام
1345
إذا مد يديه في الدعاء لم يردهما حتى يمسح بهما وجهه
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 1345 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1345
تخریج:
«أخرجه الترمذي، الدعاء، باب ما جاء في رفع الأيدي عند الدعاء، حديث:3386.* حمادبن عيسي ضعيف، وحديث ابن عباس:أخرجه أبوداود، الوتر، حديث:1485 وسنده ضعيف، عبدالملك وعبدالله مجهولان، وللحديث شواهد ضعيفة، وأثر ابن عمر وابن الزبير يغني عنه، رواه البخاري في الأدب المفرد: (609) وسنده حسن.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے اور مزید لکھا ہے کہ حضرت ابن عمر اور حضرت ابن زبیر رضی اللہ عنہم کا اثر اس سے کفایت کرتا ہے۔
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ اس کی بابت لکھتے ہیں کہ یہ روایت مجموعی لحاظ سے درجۂ حسن تک پہنچتی ہے۔
امام بخاری رحمہ اللہ نے اس کی بابت الادب المفرد میں ابونعیم سے موقوفاً صحیح سند سے روایت بیان کی ہے کہ ابونعیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر اور ابن زبیر رضی اللہ عنہم کو دعا کرتے ہوئے اور اپنی ہتھیلیوں کو چہرے پر پھیرتے ہوئے دیکھا‘ نیز اس مسئلے کی بابت امام طبرانی رحمہ اللہ نے یزید بن سعید الکندی کی روایت نقل کی ہے جس کے بارے میں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ضعیف ہے اور اس کا استاد غیر معروف ہے‘ لیکن اس حدیث کے مؤید شاہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ اس حدیث کی کچھ نہ کچھ بنیاد ضرور ہے۔
علاوہ ازیں حسن بصری رحمہ اللہ سے بھی حسن سند کے ساتھ اس کی تائید مروی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: (العلل:۲ /۳۴۷) گو مذکورہ روایت سنداً ضعیف ہے لیکن یہ عمل صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم اور سلف صالحین سے صحیح سندوں سے ثابت ہے‘ لہٰذا اسے بدعت کہنا درست نہیں‘ زیادہ سے زیادہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مسنون نہیں ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1345]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3386
دعا کے وقت دونوں ہاتھ اٹھانے کا بیان۔
عمر بن خطاب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا میں ہاتھ اٹھاتے تھے تو جب تک اپنے دونوں ہاتھ منہ مبارک پر پھیر نہ لیتے انہیں نیچے نہ گراتے تھے، محمد بن مثنیٰ اپنی روایت میں کہتے ہیں: آپ دونوں ہاتھ جب دعا کے لیے اٹھاتے تو انہیں اس وقت تک واپس نہ لاتے جب تک کہ دونوں ہاتھ اپنے چہرے مبارک پر پھیر نہ لیتے ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الدعوات/حدیث: 3386]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
دونوں روایتوں کا مفہوم ایک ہے فرق صرف الفاظ میں ہے،
ایک میں ہے (لَم يحطهُمَا) اور دوسری میں ہے (لَايَرُدَّهُمَا) اور یہی یہاں دونوں روایتوں کے ذکر سے بتانا مقصود ہے۔

نوٹ:
(سند میں عیسیٰ بن حماد ضعیف راوی ہیں)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 3386]