🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
نفل نماز کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 312
وعن أنس رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له قصرا في الجنة» ‏‏‏‏. رواه الترمذي واستغربه.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس کسی نے نماز ضحٰی (چاشت کی نماز) کی بارہ رکعتیں پڑھیں اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں محل تعمیر فرمائے گا۔
اسے ترمذی نے روایت بھی کیا ہے اور اسے غریب قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 312]
تخریج الحدیث: « [إسناده ضعيف] أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في صلاة الضحي، حديث: 473 وقال: حديث غريب، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1380.* موسي بن فلان، مجهول (تقريب التهذيب).»

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
473
من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له بها قصرا من ذهب في الجنة
سنن ابن ماجه
1380
من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له بها قصرا من ذهب في الجنة
المعجم الصغير للطبراني
249
من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له بها قصرا من ذهب في الجنة
بلوغ المرام
312
من صلى الضحى اثنتي عشرة ركعة بنى الله له قصرا في الجنة
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 312 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 312
تخریج:
« «إسناده ضعيف» أخرجه الترمذي، أبواب الصلاة، باب ما جاء في صلاة الضحي، حديث: 473 وقال: حديث غريب، وابن ماجه، إقامة الصلوات، حديث:1380.* موسي بن فلان، مجهول (تقريب التهذيب).»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے ضعیف قرار دیا ہے‘ لہٰذا صلاۃ الضحیٰ کی رکعات کی تعداد زیادہ سے زیادہ آٹھ ہے جو کہ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کی احادیث سے ثابت ہے جس کا تذکرہ گزشتہ احادیث میں تفصیل سے گزر چکا ہے‘ بہرحال صلاۃ الضحیٰ کی فضیلت اس کے علاوہ دیگر احادیث سے بھی ثابت ہے۔
واللّٰہ أعلم۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 312]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 473
صلاۃ الضحی (چاشت کی نماز) کا بیان۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں، اللہ اس کے لیے جنت میں سونے کا ایک محل تعمیر فرمائے گا ۱؎۔ [سنن ترمذي/أبواب الوتر​/حدیث: 473]
اردو حاشہ:
1؎:
اس سیاق و لفظ کے ساتھ یہ حدیث ضعیف ہے نہ کہ نفس چاشت کی نماز،
آگے والی حدیث صحیح ہے جس سے آٹھ رکعت چاشت کی نماز کا ثبوت ملتا ہے۔

نوٹ:
(سند میں موسیٰ بن فلان بن انس مجہول راوی ہے)
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 473]