بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
14. باب صلاة العيدين
نماز عیدین کا بیان
حدیث نمبر: 396
وعن أبي واقد الليثي رضي الله عنه قال: كان النبي صلى الله عليه وآله وسلم يقرأ في الفطر والأضحى بقاف واقتربت. أخرجه مسلم.
سیدنا ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم عید الاضحی اور عید الفطر کی نماز میں سورۃ «ق» اور سورۃ «اقتربت الساعة» تلاوت فرماتے تھے۔ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 396]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ» ابو واقد لیثی – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ» تھے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَقْرَأُ» پڑھا کرتے – «فِي الْفِطْرِ» عید الفطر میں – «وَالْأَضْحَى» اور عید الاضحیٰ میں – «بِقَافْ» (سورۂ) ق – «وَاقْتَرَبَتْ» اور (سورۂ) اقتربت (القمر)۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں سورۂ ق اور سورۂ اقتربت الساعۃ (القمر) پڑھا کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 396]
اور سیدنا ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عید الفطر اور عید الاضحیٰ میں سورۂ ق اور سورۂ اقتربت الساعۃ (القمر) پڑھا کرتے تھے۔ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 396]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891.»
الحكم على الحديث:
صحيح
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 396 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 396
تخریج:
«أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891.» تشریح:
عیدین کی نمازوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔
دوسری سورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
«أخرجه مسلم، صلاة العيدين، باب ما يقرأ به في صلاة العيدين، حديث:891.»
عیدین کی نمازوں میں ان سورتوں کا پڑھنا مسنون ہے۔
دوسری سورتیں پڑھنا بھی جائز ہے۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 396]
Bulughul Maram Hadith 396 in Urdu