🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

علماء کرام کے آڈیو، ویڈیو دروس ، خطبات، دورہ قرآن، تعلیم القرآن اگر آپ ٹیکسٹ کی صورت میں ٹائپ کروانا چاہتے ہوں تو رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
وضو کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 42
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم:«‏‏‏‏إذا توضأتم فابدأوا بميامنكم» . أخرجه الأربعة وصححه ابن خزيمة.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم وضو کرنے لگو تو اپنے دائیں جانب سے ابتداء کیا کرو۔
اسے ابوداؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ چاروں نے روایت کیا ہے اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 42]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، اللباس، باب في الانتعال، حديث:4141، وابن ماجه، الطهارة، حديث:402، وأحمد:2 /354، وابن خزيمة:1 /91، حديث:178، وابن حبان(الموارد)، حديث:147، 1452* رواه شعبة عن الأ عمش به بلفظ: كان إذا لبس قميصًا(و في رواية ثوبًا) بدأ بميامنه، رواه الترمذي، اللباس، حديث: 1766 وسنده صحيح، والنسائي في الكبرٰي، حديث:9669.»

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1766
إذا لبس قميصا بدأ بميامنه
سنن أبي داود
4141
إذا لبستم وإذا توضأتم فابدءوا بأيامنكم
سنن ابن ماجه
402
إذا توضأتم فابدءوا بميامنكم
بلوغ المرام
42
إذا توضاتم فابداوا بميامنكم
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 42 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 42
فائدہ:
یہ روایت اگرچہ سنداً ضعیف ہے لیکن معناً صحیح ہے جیسا کہ دیگر صحیح روایات سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر اچھے کام کی ابتدا میں دایاں پہلو ہی پسند اور محبوب تھا۔ خود بھی اسی پر عمل پیرا رہے اور امت کو بھی حکم فرمایا کہ دائیں جانب سے ابتداء کرو۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 42]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4141
جوتا پہننے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم کپڑے پہنو اور جب وضو کرو تو اپنے داہنے سے شروع کرو۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4141]
فوائد ومسائل:
ہر اچھے کام میں دائیں جانب کا خیال رکھنا ایک اسلامی ادب اور شعار ہے۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 4141]

Bulughul Maram Hadith 42 in Urdu