🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 62
عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: کان أصحاب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم على عهده ينتظرون العشاء،‏‏‏‏ حتى تخفق رؤوسهم،‏‏‏‏ ثم يصلون ولا يتوضأون. أخرجه أبو داود،‏‏‏‏ وصححه الدارقطني،‏‏‏‏ وأصله في مسلم.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عہدرسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نماز عشاء کا اتنا انتظار کرتے کہ غلبہ نیند کی وجہ سے ان کے سر جھک جاتے۔ مگر وہ ازسر نو وضو کئے بغیر نماز پڑھ لیتے۔
ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔ دارقطنی نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 62]
«عَنْ» سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «كَانَ» تھے – «أَصْحَابُ» صحابہ – «رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «عَلَى عَهْدِهِ» آپ کے زمانے میں – «يَنْتَظِرُونَ» وہ انتظار کرتے تھے – «الْعِشَاءَ» عشاء کا – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «تَخْفِقَ» جھک جاتے تھے – «رُءُوسُهُمْ» ان کے سر – «ثُمَّ» پھر – «يُصَلُّونَ» وہ نماز پڑھتے تھے – «وَلَا يَتَوَضَّأُونَ» اور وہ (نئے سرے سے) وضو نہیں کرتے تھے۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے نکالا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح کہا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «وَأَصْلُهُ» اور اس کی اصل – «فِي» میں (ہے) – «مُسْلِمٍ» (صحیح) مسلم۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ آپ کے عہد مبارک میں عشاء (کی نماز) کا انتظار کرتے تھے یہاں تک کہ (نیند کے غلبے سے) ان کے سر جھکنے لگتے، پھر وہ نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے، دارقطنی نے اسے صحیح قرار دیا ہے، اور اس کی اصل مسلم میں ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 62]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في الوضوء من النوم، حديث:200، والدارقطني:1 / 131، ومسلم، الصلاة، باب الدليل علي أن نوم الجالس لا ينقض الوضوء، حديث:376.»

الحكم على الحديث:
صحيح


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥مسلمثقة حافظ ، إمام ، مصنف ، عالم بالفقه
👤←👥الدارقطني
Newالدارقطني ← مسلم
إن كان كتاب العلل الموجود قد أملاه الدارقطني من حفظه، فهذا أمر عظيم، يقضى به أنه أحفظ أهل الدنيا، وهنا يخضع للدارقطني ولسعة حفظه الجامع لقوة الحافظة، ولقوة الفهم والمعرفة، وإن شئت أن تبين براعة هذا الإمام الفرد فطالع العلل له، فإنك تندهش ويطول تعجبك، ومرة
👤←👥أبو داود السجستاني
Newأبو داود السجستاني ← الدارقطني
ثقة ، حافظ , مصنف السنن وغيرها ، من كبار العلماء
👤←👥أنس بن مالك
Newأنس بن مالك ← أبو داود السجستاني
صحابي مشهور
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
200
ينتظرون العشاء الآخرة حتى تخفق رءوسهم ثم يصلون ولا يتوضئون
صحيح مسلم
835
ينامون ثم يصلون ولا يتوضئون
بلوغ المرام
62
تخفق رؤوسهم،‏‏‏‏ ثم يصلون ولا يتوضاون
جامع الترمذي
78
كان اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم ينامون، ثم يقومون فيصلون ولا يتوضئون
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 62 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 62
لغوی تشریح:
«بَابُ نَوَاقِضِ الْوُضُوءِ» «نَوَاقِضِ» ناقص کی جمع ہے۔ اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جن سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
«تَخْفِقَ» نیند کے غلبے کی وجہ سے جھک جاتے۔
«رُؤُوسُهُمْ» «رؤس» ، «راس» کی جمع ہے جس کے معنی سر کے ہیں۔

فوائد و مسائل:
➊ یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جب تک انسان گہری نیند نہ سوئے اس وقت تک اس کا وضو نہیں ٹوٹتا۔
➋ اس سے پہلے سیدنا صفوان بن عسال رضی اللہ عنہ کی روایت گزشتہ باب میں گزر چکی ہے جو مطلق نیند سے وضو کے ٹوٹنے پر دلالت کرتی ہے۔
➌ اس روایت کی روشنی میں اس روایت کو گہری نیند پر محمول کیا جائے گا یا یہ کہا جائے گا کہ اس حدیث میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نیند سے مراد مخصوص نیند (اونگھ) لی ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اس نیند سے واقف تھے جس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور اس نیند سے بھی باخبر تھے جس سے وضو نہیں ٹوٹتا، اس لیے وضاحت اور بیان کی ضرورت نہیں سمجھی۔ بہرصورت یہ بات معلوم ہوئی کہ ٹیک یا تکیہ لگا کر سو جانے کی وجہ سے جبکہ انسان کا شعور اور احساس زائل ہو جائے تو ایسی نیند ناقض وضو ہو گی۔ اور عموماً شعور زائل ہو جاتا ہے بصورت دیگر اونگھ سے وضو نہیں ٹوٹتا۔
➍ ٹیک لگانے یا تکیے کا سہارا لینے کی حالت میں جسمانی جوڑ ڈھیلے ہو جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں پیٹ سے ہوا کے خروج کا غالب امکان ہوتا ہے، اسی بنیاد پر احتیاط کے پیش نظر وضو نئے سرے سے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ «وَاللهُ اَعْلَمُ بالصواب»
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 62]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 78
نیند سے وضو کا بیان۔
انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی الله عنہم (بیٹھے بیٹھے) سو جاتے، پھر اٹھ کر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطهارة/حدیث: 78]
اردو حاشہ:
1؎:
ان تینوں میں راجح پہلا مذہب ہے۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 78]

Bulughul Maram Hadith 62 in Urdu