پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
بیع کی شرائط اور بیع ممنوعہ کی اقسام
حدیث نمبر: 677
وعن أبي أيوب الأنصاري رضي الله تعالى عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يقول: «من فرق بين والدة و ولدها، فرق الله بينه ووبين أحبته يوم القيامة» رواه أحمد، وصححه الترمذي والحاكم، لكن في إسناده مقال، وله شاهد.
سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ ”جس نے ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈالی، اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے اور اس کے اعزہ و اقرباء کے درمیان میں جدائی ڈال دے گا۔“ اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور حاکم نے صحیح کہا ہے، لیکن اس کی سند میں کلام ہے۔ اس کا شاھد موجود ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 677]
تخریج الحدیث: «أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في كراهية الفرق بين الأخوين، حديث:1283، وأحمد:5 /413، والحاكم:2 /55.»
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1283
| من فرق بين الوالدة وولدها فرق الله بينه وبين أحبته يوم القيامة |
جامع الترمذي |
1566
| من فرق بين والدة وولدها فرق الله بينه وبين أحبته يوم القيامة |
بلوغ المرام |
677
| من فرق بين والدة و ولدها ، فرق الله بينه ووبين أحبته يوم القيامة |
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 677 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 677
تخریج:
«أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في كراهية الفرق بين الأخوين، حديث:1283، وأحمد:5 /413، والحاكم:2 /55.» تشریح:
1. اس حدیث میں صلہ رحمی کا درس دیا گیا ہے کہ غلام اور لونڈیوں کو فروخت کرتے وقت ماؤں سے ان کے نابالغ بچوں کو جدا نہ کیا جائے۔
جدا جدا جگہ اور الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت نہ کیا جائے‘ اس سے ماں کی مامتا متاثر ہوتی ہے۔
2.دارقطنی اور حاکم کی روایت میں نابالغ کی تصریح موجود ہے۔
(سنن الدارقطني:۳ /۶۷‘ والمستدرک للحاکم:۲ /۵۵) 3. جو شخص اس دنیا میں بے رحمی اور قطع رحمی کا ارتکاب کرے گا‘ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے قریبی احباء و اعزہ کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔
«أخرجه الترمذي، البيوع، باب ما جاء في كراهية الفرق بين الأخوين، حديث:1283، وأحمد:5 /413، والحاكم:2 /55.»
1. اس حدیث میں صلہ رحمی کا درس دیا گیا ہے کہ غلام اور لونڈیوں کو فروخت کرتے وقت ماؤں سے ان کے نابالغ بچوں کو جدا نہ کیا جائے۔
جدا جدا جگہ اور الگ الگ آدمیوں کے ہاتھ فروخت نہ کیا جائے‘ اس سے ماں کی مامتا متاثر ہوتی ہے۔
2.دارقطنی اور حاکم کی روایت میں نابالغ کی تصریح موجود ہے۔
(سنن الدارقطني:۳ /۶۷‘ والمستدرک للحاکم:۲ /۵۵) 3. جو شخص اس دنیا میں بے رحمی اور قطع رحمی کا ارتکاب کرے گا‘ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے قریبی احباء و اعزہ کے درمیان جدائی ڈال دے گا۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 677]
تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 1283
غلاموں کی بیع میں دو بھائیوں یا ماں اور اس کے بچے کے درمیان تفریق کی حرام ہے۔
ابوایوب انصاری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جو شخص ماں اور اس کے بچے کے درمیان جدائی ڈالے گا اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے اور اس کے دوستوں کے درمیان جدائی ڈال دے گا“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب البيوع/حدیث: 1283]

اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
یہ حدیث ماں اوربچے کے درمیان جدائی ڈالنے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے،
خواہ یہ بیع کے ذریعہ ہو یا ہبہ کے ذریعہ یا دھوکہ دھڑی کے ذریعہ،
اوروالدہ کا لفظ مطلق ہے اس میں والد بھی شامل ہیں۔
وضاحت:
1؎:
یہ حدیث ماں اوربچے کے درمیان جدائی ڈالنے کی حرمت پر دلالت کرتی ہے،
خواہ یہ بیع کے ذریعہ ہو یا ہبہ کے ذریعہ یا دھوکہ دھڑی کے ذریعہ،
اوروالدہ کا لفظ مطلق ہے اس میں والد بھی شامل ہیں۔
[سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث/صفحہ نمبر: 1283]
Bulughul Maram Hadith 677 in Urdu