بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب الفرائض
فرائض (وراثت) کا بیان
حدیث نمبر: 808
وعن عبد الله بن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا يتوارث أهل ملتين» . رواه أحمد والأربعة إلا الترمذي، وأخرجه الحاكم بلفظ أسامة، وروى النسائي حديث أسامة بهذا اللفظ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”دو مختلف دین کے پیروکار ایک دوسرے کے وارث نہیں ہو سکتے۔“ اسے احمد اور چاروں نے روایت کیا ہے سوائے ترمذی کے اور حاکم نے ان الفاظ سے نقل کی ہے جو اسامہ کی حدیث کے ہیں اور نسائی نے اسامہ کی حدیث کو ان الفاظ میں بیان کی ہے۔ (یعنی جو ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث کے ہیں)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 808]
«وَعَنْ» اور سے – «عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ» عبداللہ بن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَتَوَارَثُ» ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے – «أَهْلُ مِلَّتَيْنِ» دو (مختلف) دینوں والے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد نے – «وَالْأَرْبَعَةُ» اور چاروں نے – «إِلَّا التِّرْمِذِيَّ» سوائے ترمذی کے – «وَأَخْرَجَهُ» اور اسے روایت کیا – «الْحَاكِمُ» حاکم نے – «بِلَفْظِ أُسَامَةَ» اسامہ (کی حدیث) کے الفاظ سے – «وَرَوَى» اور روایت کیا – «النَّسَائِيُّ» نسائی نے – «حَدِيثَ أُسَامَةَ» اسامہ کی حدیث کو – «بِهَذَا اللَّفْظِ» انہی الفاظ کے ساتھ۔
اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو مختلف دینوں والے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے۔“ اسے احمد اور ترمذی کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، اور حاکم نے اسے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ سے روایت کیا ہے، اور نسائی نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث انہی الفاظ سے روایت کی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 808]
اور سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دو مختلف دینوں والے ایک دوسرے کے وارث نہیں ہوتے۔“ اسے احمد اور ترمذی کے سوا چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے، اور حاکم نے اسے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ سے روایت کیا ہے، اور نسائی نے سیدنا اسامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث انہی الفاظ سے روایت کی ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 808]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الفرائض، باب هل يرث المسلم الكافر، حديث:2911، والترمذي، الفرائض، حديث:2108، وابن ماجه، الفرائض، حديث:2731، وأحمد:2 /178، 195، والنسائي في الكبرٰي:4 /82، حديث:6383، 6384، وحديث أسامة أخرجه الحاكم:2 /240 وصححه، ووافقه الذهبي، والنسائي في الكبرٰي:4 /82، حديث:6381، 6382.»
الحكم على الحديث:
حسن
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
سنن أبي داود |
2911
| لا يتوارث أهل ملتين شتى |
سنن ابن ماجه |
2731
| لا يتوارث أهل ملتين |
بلوغ المرام |
808
| لا يتوارث أهل ملتين |
Bulughul Maram Hadith 808 in Urdu