🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
کفو (مثل، نظیر اور ہمسری) اور اختیار کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 857
وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏يا بني بياضة انكحوا أبا هند وأنكحوا إليه» ‏‏‏‏ وكان حجاما. رواه أبو داود والحاكم بسند جيد.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے بنی بیاضہ! ابوہند کا نکاح کر دو اور اس کی لڑکیوں سے نکاح کرو۔ ابوہند حجام تھے۔ اسے ابوداؤد اور حاکم نے حسن سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 857]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، النكاح، باب في الأكفاء، حديث:2102، والحاكم:2 /164 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.»

تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
سنن أبي داود
2102
إن كان في شيء مما تداوون به خير فالحجامة
سنن أبي داود
3857
إن كان في شيء مما تداويتم به خير فالحجامة
سنن ابن ماجه
3476
إن كان في شيء مما تداوون به خير فالحجامة
بلوغ المرام
857
يا بني بياضة انكحوا أبا هند وأنكحوا إليه
بلوغ المرام کی حدیث نمبر 857 کے فوائد و مسائل
علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 857
تخریج:
«أخرجه أبوداود، النكاح، باب في الأكفاء، حديث:2102، والحاكم:2 /164 وصححه علي شرط مسلم، ووافقه الذهبي.»
تشریح:
1. ابوہند بنو بیاضہ‘ جو قبائل عرب میں ایک قبیلہ تھا‘ کے آزاد کردہ غلام تھے۔
2. نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو بیاضہ سے فرمایا کہ ابوہند کا نکاح اپنے قبیلے کی کسی عورت سے کر دو۔
اس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نسب کے بت کو پاش پاش کر دیا۔
3.صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم میں سے حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ جلیل القدر غنی صحابی (جن کا تعلق عرب کے سب سے معزز قبیلے قریش سے تھا) نے اپنی ہمشیرہ ہالہ کو بلال حبشی کے نکاح میں دے کر نسب کے فخر کو توڑا اور خلیفۂثانی حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی لخت جگر حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہونے سے پہلے حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کو ان سے نکاح کے لیے پیشکش کی تھی۔
4.ان مثالوں سے ثابت ہو رہا ہے کہ حسب و نسب اور حسن و جمال اہمیت کے حامل ضرور ہیں مگر دینداری کے مقابلے میں ان کی حیثیت ثانوی ہے۔
وضاحت: «ابوہند رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ ان کا نام یسار تھا۔
اور ایک قول کے مطابق ان کا نام سالم بن ابی سالم اور ایک قول کے مطابق عبداللہ بن ہند تھا۔
یہ وہ خوش نصیب صحابی ہیں جنھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سینگی لگائی تھی۔
بنو بیاضہ کے آزاد کردہ غلام تھے۔
حضرت ابن عباس‘ ابوہریرہ‘ جابر اور خالد رضی اللہ عنہم نے ان سے احادیث روایت کی ہیں۔
[بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 857]

تخریج الحدیث کے تحت دیگر کتب سے حدیث کے فوائد و مسائل
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2102
میاں بیوی کے کفو ہونے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوہند نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی چندیا میں پچھنا لگایا تو آپ نے فرمایا: بنی بیاضہ کے لوگو! ابوہند سے تم (اپنی بچیوں کی) شادی کرو اور (ان کی بچیوں سے شادی کرنے کے لیے) تم انہیں نکاح کا پیغام دو ۱؎، اور فرمایا: تین چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں کسی چیز میں خیر ہے تو وہ پچھنا لگانا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2102]
فوائد ومسائل:
1: اکثر علما ء کے بیانات میں زوجین (میاں، بیوی) کے آپس میں کفو (ہم پلہ) ہونے کا ذکر آیا ہے اور ان امور کو پیش نظر رکھتے ہیں۔
دین، آزادی، نسب، کسب وصناعت، عیوب سے سلامتی اور غنا وفراخی۔
مگر امام مالک ؒ سے منقول ہے کہ بنیادی طور پر دین واسلام میں ہم پلہ ہونا ہی معتبر ہے اور یہی بات حضرت ابن عمر اور ابن مسعود رضی اللہ اور تابعین سے محمد عبدالعزیز ؒ سے منقول ہے۔
قرآن کریم نے بڑے واضح انداز میں فرمایا کہ (إِنَّمَا المؤمِنونَ إِخوَةٌ) (الحجرات:10) مومن آپس میں بھائی بھائی ہیں اور (وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ) (الحجرات:13) ہم نے تمہارے قبیلے اور خاندان بنائے، تمہارے تعارف کے لئے۔
اللہ کے ہاں تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہی ہے جو تم میں تقو میں بڑھ کر ہے بعض افراد یا خاندانوں میں کچھ خاص عادات یا خصائل معروف ہوتے ہیں وی اگر قابل قبول ہوں اور گھریلو زندگی میں اطمینان وسکنیت میں رکاوٹ کا باعث نہ ہو ں تو انہیں باہم ازدواجی تعلق کے قیام میں کسی طرح رکاوٹ نہیں بنا نا چاہیے۔

2: ابو ہند (یسار رضی اللہ) غلام تھے۔
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی بیاضہ جیسے عربی خاندان والوں کو فرمایا کہ اس کو رشتہ لے بھی لو اس واقعہ میں یہی ثابت ہوا کہ اصل کفاء ت دین کی کفاءت ہے دین کو پس پشت ڈال کر خاندانی اونچ نیچ کی کوئی حیثیت نہیں۔
 
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 2102]

الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3857
سینگی (پچھنا) لگوانے کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن دواؤں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر (بھلائی) ہے تو وہ سینگی (پچھنے) لگوانا ہے۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3857]
فوائد ومسائل:
جسم کے کسی حصے میں خون کا دباﺅ بڑھ جانے اس میں جوش آجانے کی صورت میں جلد کو نشتر کے ساتھ گود کر خاص انداز سے خون کھینچا جاتا تھا اور یہ عرب میں ایک معروف طریقہ علاج تھا جو طبِ قدیم میں خصوصاََ عربوں کے ہاں ہمیشہ سے مستعمل رہا۔
اب مغرب میں بھی بعض ہسپتالوں اس طریقہ علاج سے استفادہ کیا جا رہا ہے اور اس کی تعلیم و تربیت کا نظام بھی قائم کیا جا رہا ہے۔
اس طریقِ علاج سے خون کی گردش انسان کے جسم کے اندرقائم برقی مقناطیسی سسٹم کی خرابیاں درست ہوجاتی ہیں۔
[سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعیدی، حدیث/صفحہ نمبر: 3857]

مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3476
حجامت (پچھنا لگوانے) کا بیان۔
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جن چیزوں سے تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی میں خیر ہے تو پچھنے میں ہے ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطب/حدیث: 3476]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
سینگی ایک پیالے جیسی چیز سے لگائی جاتی ہے۔
اسے ہوا سے خالی کرکے جلد پر رکھا جاتا ہے۔
اس سے جسم کے ایک حصے میں دباؤ پیدا ہوتاہے۔
جس کی وجہ سے خون اور فاسد مادہ زور سے کھینچ آتا ہے۔

(2)
سینگی تقریبا ہرمرض کا علاج ہے۔
لیکن معالج سمجھ دار ہوناچاہیے۔
جو یہ جانتا ہو کہ کس مرض کےلئے جسم کے کس حصے پرسینگی لگانی چاہیے۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 3476]