🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. باب الوليمة
ولیمہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 902
وعن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتي بقصعة من ثريد،‏‏‏‏ فقال: «‏‏‏‏كلوا من جوانبه،‏‏‏‏ ولا تأكلوا من وسطها،‏‏‏‏ فإن البركة تنزل في وسطها» .‏‏‏‏ رواه الأربعة وهذا لفظ النسائي وسنده صحيح

وعن أبي هريرة رضي الله تعالى عنه قال: ما عاب رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم طعاما قط , كان إذا اشتهى شيئا أكله , وإن كرهه تركه متفق عليه.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ثرید سے بھرا ہوا ایک بڑا پیالہ پیش کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت فرمائی ”پیالے کے کناروں سے کھاؤ، درمیان سے نہ کھاؤ، اس لیے کہ برکت کا نزول درمیان میں ہوتا ہے۔“ اسے چاروں نے روایت کیا ہے اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی کسی کھانے کو برا نہیں کہا۔ جب کسی چیز کی خواہش ہوتی تو تناول فرما لیتے اور اگر ناپسند فرماتے تو چھوڑ دیتے۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 902]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أُتِيَ» لایا گیا (آپ کے پاس) – «بِقَصْعَةٍ» ایک بڑا پیالہ – «مِنْ ثَرِيدٍ» ثرید کا – «فَقَالَ» تو فرمایا: – «كُلُوا» کھاؤ – «مِنْ جَوَانِبِهِ» اس کے کناروں سے – «وَلَا تَأْكُلُوا» اور نہ کھاؤ – «مِنْ وَسَطِهَا» اس کے درمیان سے – «فَإِنَّ الْبَرَكَةَ» کیونکہ برکت – «تَنْزِلُ» اترتی ہے – «فِي وَسَطِهَا» اس کے درمیان میں۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں (اصحاب سنن) نے – «وَهَذَا لَفْظُ النَّسَائِيِّ» اور یہ الفاظ نسائی کے ہیں – «وَسَنَدُهُ صَحِيحٌ» اور اس کی سند صحیح ہے۔ – «وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «مَا عَابَ» عیب نہیں نکالا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «طَعَامًا» کسی کھانے میں – «قَطُّ» کبھی بھی – «كَانَ إِذَا» آپ جب – «اشْتَهَى شَيْئًا» کسی چیز کی خواہش کرتے – «أَكَلَهُ» اسے کھا لیتے – «وَإِنْ كَرِهَهُ» اور اگر اسے ناپسند کرتے – «تَرَكَهُ» اسے چھوڑ دیتے۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ثرید کا ایک بڑا پیالہ لایا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کے کناروں سے کھاؤ اور درمیان سے نہ کھاؤ، کیونکہ برکت اس کے درمیان میں اترتی ہے۔“ اسے چاروں (ابو داود، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ) نے روایت کیا ہے، یہ الفاظ نسائی کے ہیں اور اس کی سند صحیح ہے۔ اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کبھی کسی کھانے میں عیب نہیں نکالا، اگر آپ کو کسی چیز کی رغبت ہوتی تو کھا لیتے اور اگر ناپسند ہوتی تو چھوڑ دیتے۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 902]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأطعمة، باب في الأكل من أعلي الصحفة، حديث:3772، والترمذي، الأطعمة، حديث:1805، وابن ماجه، الأطعمة، حديث:3277، والنسائي في الكبرٰي:4 /175، حديث:6762.»

الحكم على الحديث:
حسن


الرواة الحديث:
اسم الشهرة
الرتبة عند ابن حجر/ذهبي
أحاديث
👤←👥النسائيالحافظ
👤←👥عبد الله بن عباس
Newعبد الله بن عباس ← النسائي
أحد المكثرين من الصحابة
تخريج الحديث:
کتاب
نمبر
مختصر عربی متن
جامع الترمذي
1805
البركة تنزل وسط الطعام فكلوا من حافتيه ولا تأكلوا من وسطه
سنن أبي داود
3772
إذا أكل أحدكم طعاما فلا يأكل من أعلى الصحفة ولكن ليأكل من أسفلها فإن البركة تنزل من أعلاها
سنن ابن ماجه
3277
خذوا من حافته وذروا وسطه فإن البركة تنزل في وسطه
بلوغ المرام
902
كلوا من جوانبه ،‏‏‏‏ ولا تأكلوا من وسطها ،‏‏‏‏ فإن البركة تنزل في وسطها
مسندالحميدي
539
إن البركة تنزل في وسط الطعام فكلوا من نواحيه، ولا تأكلوا من وسطه
رياض الصالحين
743
Bulughul Maram Hadith 902 in Urdu