الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. باب ما جاء فى التمادح
ایک دوسرے کی بے جا تعریف کی ممانعت
حدیث نمبر: 334
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا قَالَ: حَدَّثَنِي بُرَيْدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلاً يُثْنِي عَلَى رَجُلٍ وَيُطْرِيهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ”أَهْلَكْتُمْ“، أَوْ ”قَطَعْتُمْ، ظَهْرَ الرَّجُلِ.“
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے سنا کہ وہ کسی کی تعریف کر رہا ہے اور خوب مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو ہلاک کر دیا۔“ یا یوں فرمایا: ”تم نے اس آدمی کی کمر توڑ دی۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 334]
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، كتاب الأدب، باب ما يكره من التماد ح: 6060 و مسلم: 3001»
قال الشيخ الألباني: صحيح