الادب المفرد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
153. باب ما جاء فى التمادح
ایک دوسرے کی بے جا تعریف کی ممانعت
حدیث نمبر: 335
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ عُمَرَ، فَأَثْنَى رَجُلٌ عَلَى رَجُلٍ فِي وَجْهِهِ، فَقَالَ: عَقَرْتَ الرَّجُلَ، عَقَرَكَ اللَّهُ.
یزید بن شریک تیمی سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی مجلس میں تھے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کی موجودگی میں تعریف کی تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تو نے اس آدمی کو ہلاک کر دیا، اللہ تجھے ہلاک کرے۔ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 335]
تخریج الحدیث: «حسن: أخرجه ابن أبى شيبة: 26262 و الحربي فى غريب الحديث: 994/3»
قال الشيخ الألباني: حسن