سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
105. باب المرأة الحائض تصلي فى ثوبها إذا طهرت:
حائضہ عورت کا طہارت کے بعد حیض والے کپڑوں میں نماز پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 1052
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ الْمُنْذِرِ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ دَمِ الْحَيْضِ يُصِيبُ الثَّوْبَ، قَالَ: "حُتِّيهِ ثُمَّ رُشِّيهِ بِالْمَاءِ".
سیدہ اسماء بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں دریافت کیا جو کپڑے پر لگ جائے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کھرچ دو، اور پھر اس پر پانی چھڑک دو۔“ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1052]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1056] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 227] ، [مسلم 291] ، [صحيح ابن حبان 1396] و [مسند الحميدي 322]
اس حدیث کی سند صحیح ہے، اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 227] ، [مسلم 291] ، [صحيح ابن حبان 1396] و [مسند الحميدي 322]
الرواة الحديث:
فاطمة بنت المنذر الأسدية ← أسماء بنت أبي بكر القرشية